تلنگانہ

چیرمین تلنگانہ میناریٹیز کمیشن طارق انصاری کی نظام آباد آمد پر بی آر ایس پارٹی اور دوسروں کی جانب سے فقیدالمثال استقبال

نظام آباد:9/ مارچ (محمد یوسف الدین خان اردو لیکس) حکومت تلنگانہ کی جانب سے احمد محی الدین انصاری المعروف طارق انصاری کو تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز کمیشن کا نامزد کئے جانے کے بعد پہلی بار ضلع نظام آباد پہنچنے پر بی آر ایس پارٹی قائدین ان کے بہی خواہوں اور دوست احباب کی جانب سے حیدرآباد سے نظام آباد آمد پر ایک بائیک و موٹر ریالی بورگاوں تا پھولانگ چوراہا، راجہ راجندر ٹاکیز، اعظم روڈ، نہرو پارک،بودھن روڈ، محبوب سبحانی چھلہ سے ہوتے ہوئے احمد پورہ کالونی، جوبلی ہوٹل چوراہا،کنگ پیالیس سے براہ راہ گاندھی چوک،اسٹیشن روڈ، کلکٹریٹ، ایل آئی سی بی آر ایس پارٹی آفس تلنگانہ بھون پہونچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

 

قبل از طارق انصاری کے پھولانگ چوراہا پہونچنے پر نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سیل بی آرایس کی ہدایت پر کارپوریٹر ڈیویژن 46 اکبر حسین کی قیادت میں نواب بن علی، فضل خان، مرزا واصل بیگ عوام ویلفیر سوسائٹی، محبوب بھائی ٹیکسی یونین لیڈر، مجاہد، شیخ علی صابری صدر فیض العلوم و ویلفیر سوسائٹی، خواجہ معین الدین ضلع صدر ایم آر پی ایف، جاویدخان، بی آر ایس پارٹی قائدین و نوجوانوں کی جانب سے آتشبازی کرتے ہوئے ہو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں تہنیت پیش کی گئی بعد ازاں طارق انصاری نے پھولانگ چوراہا پر دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طارق انصاری نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے انہیں تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی کمیشن کا چیرمین نامزد کئے جانے پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ضلع کی عوام کا ان کا والہانہ استقبال کئے جانے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔

 

طارق انصاری نے کہا کہ چیف منسٹر نے انہیں جو ذمہ داری دئیے اس کو بحسن و خوبی انجام دیتے ہوئے اقلیتی طبقات کے مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں وہ بھر پور اپنی توجہ مبذول کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کے سی آر تحریک تلنگانہ کے دوران جدوجہد کرنے والے تمام جہد کاروں کو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ایک عظیم قائد قرار دیا جن کی مہربانی میں ریاست تلنگانہ ترقی کی جانب گامزن ہے جو عوام کی فلاح وبہبود ی کو ترجیح دے رہی ہے اور ملک کی عوام کے سی آر کی قیادت پرنظریں مرکوز کئے ہوئے ہیں کہ وہ مستقبل میں ملک کی قیادت کریں۔

 

انہوں نے سماج کے تمام طبقات سے ان کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی۔ اس موقع پر مئیر نیتو کرن، نوڈا چیئرمین پربھاکر ریڈی، صدر ٹاؤن بی آرایس ستیہ پرکاش، کارپوریٹر محمد عبد القدوس،ڈی شیکھر، نیلگری راجو، فہیم قریشی، ثناء اللہ، مولانا کریم الدین کمال، ڈاکٹر اختر خان، محمد عبد الباری، رفیق قریشی، حلیم قمر،عتیق، سید بن حمدان، محمد فیاض، فہیم، محمد شاہد، حافظ جنید، عظمت، اختر انصاری و دیگر بی آر ایس پارٹی اقلیتی قائدین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔علاوہ ازیں مختلف مقامات پر بوئن پلی، توپران، کاماریڈی، ڈچپلی، بورگاؤں پر نوجوانوں کی جانب سے بلالحاظ مذہب و ملت طارق انصاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔

قیوم نشاط قائد بی آرایس بانسواڑہ کی قیادت میں محمد عبدالمقیم شہباز، محمد نسیم فیراز، وسیم اکرم، محمد رفیع، شیخ صدام، مقیت نے نہروپارک پر 50 کیلو وزنی پودینہ کا ہار طارق انصاری کو کرن کے ذریعہ پہناتے ہوئے تہنیت پیش کی۔واضح رہے کہ شہر نظام آباد کی تاریخ میں جس انداز سے طارق انصاری کو تہنیت پیش کی گئی اس کی تمام گوشوں میں ستائش کی جارہی ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ طویل عرصہ تک انتظار کرنے والے بی آرایس پارٹی کے تاسیسی رکن کو حکومت کی جانب سے ایک اہم عہدہ پر فائز کیا جانا ایک مثال ہے

 

اور ضلع نظام آباد کیلئے اس بات کا اعزاز بھی حاصل ہے کہ متحدہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی تاریخ میں ضلع سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو اقلیتی کمیشن کا چیرمین نامزد کیا گیا۔ عوام کے مختلف گوشوں میں امید ظاہر کی جارہی ہے کہ طارق انصاری اپنی معیاد کے دوران ایک مثالی خدمات انجام دیتے ہوئے عوام کے حقیقی خدمت گذار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button