تلنگانہ

حیدرآباد میں شدید بارش سے شہر اتھل پتھل — حسین ساگر اور عثمان ساگر لبریز، دروازے کھولے گئے

حیدرآباد میں شدید بارش سے خطرہ — حُسین ساگر اور عُثمان ساگر لبریز، دروازے کھولے گئے

 

حیدرآباد شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں شدید بارش سے  عثمان ساگر اور حمایت ساگر  میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ روز سے مسلسل جاری بارش کے باعث دونوں ذخائر اب میں سیلابی ریلے تیزی سے داخل ہورہے ہیں۔

 

عثمان ساگر  مکمل لبریز ہونے کے باعث 10 دروازے دو فٹ تک کھول کر  نیچے کی سمت پانی چھوڑا جارہا ہے۔ اس وقت 2630 کیوسیکس پانی موسی ندی میں چھوڑا گیا ہے۔

 

حمایت ساگر میں بھی چار دروازے دو فٹ کھولے گئے ہیں۔ موجودہ پانی کی سطح 1762.25 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ عثمان ساگر کی سطح 1788.85 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

 

موسی ندی کے کناروں پر واقع علاقوں کے مکینوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔ ضرورت پڑنے پر ریلیف کیمپ  قائم کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

 

محکمہ واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ موسی ندی کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھیں۔

 

 

شدید بہاؤ کے باعث منچیریول کلورٹ کے اوپر سے پانی بہنے لگا ہے، جس کے نتیجے میں وہاں آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button