ایجوکیشن

پائی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے غوث نگر کے 800 سے زائد طلبہ میں مفت نوٹ بکس کی تقسیم

پائی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے غوث نگر کے 800 سے زائد طلبہ میں مفت نوٹ بکس کی تقسیم

تعلیم سے محبت اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں – شاہد علی حسرت کا اظہار تشکر۔

 

حیدرآباد (اردو لیکس 08 جولائی ):گورنمنٹ پرائمری و ہائی اسکول، غوث نگر، بندلہ گوڑہ زون میں آج ایک تاریخی اور متاثر کن تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر پائی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے جماعت اول تا دہم کے 800 سے زائد طلبہ میں مکمل نوٹ بک سیٹس مفت تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب کے موقع پر والدین و اساتذہ اجلاس (PTM) بھی منعقد ہوا، جس میں طلبہ، والدین اور اساتذہ کی بھرپور شرکت رہی۔

 

پائی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی اس بے مثال کاوش نے نہ صرف تعلیمی وسائل مہیا کیے بلکہ بچوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑا دی۔ بچوں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ ان نوٹ بکس کا بہتر استعمال کریں گے اور دل لگا کر پڑھائی کریں گے۔

 

اجلاس میں اسکول کے اساتذہ نے تعلیمی بہتری، اصلاحی اقدامات اور والدین کی شمولیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر

محمد رفیع

سید خالد

قدسیہ سلطانہ

فرحین خاتون

نسیم النساء

شگفتہ یاسمین

میمونہ بیگم

سمرین فاطمہ

عبد الفرید

سید سلیم الدین

عبد الحفیظ

تمہیم الدین

عرفانہ انجم

حمیرہ فاطمہ

عارفہ بیگم

نجمہ بیگم

عطیہ سلطانہ

رقیہ بیگم

دیویا اکشیا

سوری ولیم و دیگر موجود تھے ۔

 

والدین نے اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور پائی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف طلبہ کی تعلیم کو سہارا دیتی ہیں بلکہ معاشرے میں تعلیم کی اہمیت بھی اجاگر کرتی ہیں۔

 

ہیڈ ماسٹر شاہد علی حسرت نے اپنے خطاب میں کہا کہ”یہ تقریب صرف نوٹ بکس کی تقسیم نہیں، بلکہ محبت، اعتماد، اور مشترکہ تعلیمی وژن کا مظہر ہے۔ ہم سب مل کر اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں۔”

 

 

 

 

آخر میں محترم محمد رفیع، سینئر معلم، نے پائی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ہمارے بچوں کے تعلیمی سفر میں ایک مضبوط قدم ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ پائی فاؤنڈیشن جیسے ادارے معاشرے میں علم کی روشنی پھیلانے کے لیے یونہی کام کرتے رہیں۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button