ایجوکیشن

یوٹیوب پر ویڈیو کلاسز دیکھ کر ایم بی بی ایس میں سیٹ حاصل کرنے والی تلنگانہ کی غریب لڑکی

نظام آباد _ 7 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں ایک غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے یوٹیوب پر ویڈیو کلاسز دیکھ کر نیٹ کی کوچنگ حاصل کرتے ہوئے ایم بی بی ایس میں سیٹ حاصل کی ۔

نظام آباد کے ننداواڑہ سے تعلق رکھنے والی ہریکا کے والد شیوکمار کا بچپن میں انتقال ہوگیا اس کی ماں انورادھا ایک بیڑی ورکر ہے اور وہ دن بھر بیڑی بنا کر اپنے خاندان کی  کفالت کی۔ ہریکا نے دسویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کیے تھے۔ ہریکا ڈاکٹر بننا چاہتی ہے لیکن NEET کوچنگ کے لیے جانے کا متحمل نہیں ہے۔ تاہم وہ پیچھے نہیں ہٹی۔

روزانہ یوٹیوب پر ویڈیو کلاسز دیکھتی اور امتحان کی تیاری کرتی تھی  اس سال منعقدہ نیٹ امتحان میں آل انڈیا نے 40 ہزار رینک اور ریاستی سطح پر 700 رینک حاصل کیا ۔ ہریکا نے  ایم بی بی ایس کی سیٹ تو حاصل کرلی لیکن وہ ہاسٹل اور کتابوں کی فیس کی ادائیگی کے معاملے میں  پریشان ہے  وہ عطیہ کرنے والوں سے التجا کر رہی ہے کہ وہ اسے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کریں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button