این آر آئی

اُردو اکیڈمی جدّہ کے ’’ عید ملاپ مشاعرہ‘‘ کا انعقاد _ مفتی سید صادق محی الدین اور محترم جمیل خیرآبادی کی شرکت

جدّہ ۔ سعودی عرب (بذریعہ ای میل)اُردو اکیڈمی جدہ کی جانب سے شاندار پیمانے پر ’’ عید ملاپ مشاعرہ‘‘ کا حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم سابق نائب مفتی جامعہ نظامیہ کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا۔ ممتاز شاعرمحترم جمیل خیرآبادی نے بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔

 

مولانا حافظ و قاری سید شاهد محى الدين سکریٹری وکرسپانڈنٹ سری چندرا جونیر و ڈگری کالجس نے بحیثیتِ مہمانِ اعزازی شرکت کی ۔ مقامی شعراءمیں جناب افسر بارہ بنکوی ‘ محترم انیس احمد ‘جناب میر آبص ‘محترم فرحت اللہ خان اور مہتاب قدر نے کلام پیش کیا۔ تمامی شعراء نے اپنا کلام پیش کرکے سامعین کی خوب دادوتحسین حاصل کی ‘ خصوصاً مہمان شاعر جمیل خیرآبادی نے اپنے منفرد اندازمیں کلام سُناکر سامعین کو کافی دیر تک محظوظ کیا ۔

 

مولانا حافظ محمد نظام الدین غوری کامل جامعہ نظامیہ ورُکنِ معزز اُردو اکیڈمی نے قرأتِ کلامِ مجید پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ محترم سید محمد خالد حسین مدنی نائب صدر اُردو اکیڈمی اور مہمان ثناءخوانِ رسولؐ محمد مجاہد امین قادری نے نعتِ شریف پیش کی- مولانا حافظ محمد عبدالسلام نقشبندی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اکیڈمی کی سرگرمیوں پر مختصراً روشنی ڈالی اور اُردوزُبان کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

 

جناب اسلم افغانی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ بعد ازآں اُردو اکیڈمی کے ذمّہ داران مسرس سید محمد خالد حسین مدنی نائب صدر‘ سید نعیم الدین معتمد ‘ سمیع فاروقی خازن ‘ اور اراکینِ معززمنوّر خان ‘اسلم افغانی‘ اعجاز احمد خان ‘ حافظ محمد نظام الدین غوری ‘ محمد یوسف وحید ‘ محمد عبدالمجیب صدیقی ‘محمد غلمان رضا ‘سید عبدالوھاب قادری وغیرہ کےہاتھوں صدرِ مشاعرہ‘مہمان ومیزبان شعراء میں سپاس نامہ پیش کیا گیا ۔

 

اس موقع پر مسرس یوسف الدین امجد‘ عبدالقیوم ‘فاروق احمد‘ سید افضل(بزمِ اتحاد)‘عاصم الدین انصاری رضی پاشاہ نائب صدر استقبالِ حُجاج کمیٹی بزمِ طلبائے قدیم ومحبانِ جامعہ نظامیہ جدہ‘ محمد لئیق تلنگانہ این آرآئی فورم‘محترم اختر پاشاہ(یو ایس اے)‘سید افضل الدین نقشبندی ‘سید رفیع الدین نقشبندی (اہلیانِ جدّہ) ‘ رُباب خان (گجرات ) ‘ شہباز احمد خان‘ محمد تقی الدین ‘ محمد حمایت علی ‘محمد سرفراز(دارالعلم ) اور سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

 

سید نعیم الدین معتمد اکیڈمی نے شکریہ کا فریضہ انجام دِیا۔ محمد وسیم ‘محمد جعفر‘محمد شعیب وغیرہ نے انتظامات میں حصّہ لیا۔ آخر میں عشائیہ کا انتظام کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button