نیشنل

کووڈ 19 سے متاثرہ لڑکی کا ریپ۔ ایمبولینس ڈرائیور کو عمر قید کی سزا

File photo

کیرالہ میں 19 سالہ کووِڈ مریضہ سے زیادتی کے کیس میں ایمبولینس ڈرائیور کو عمر قید کی سزا

 

نئی دہلی۔ کیرالہ کی مقامی عدالت  نے ایک ایمبولینس ڈرائیور کو 19 سالہ کووِڈ مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ واقعہ ستمبر 2020 کا ہے جب کووِڈ وبا اپنے عروج پر تھی۔

 

مذکورہ مریضہ کو کووِڈ کیئر سنٹر منتقل کیا جانا تھا۔ اس کام کے لیے نوفل نامی ڈرائیور کو ایمبولینس میں متاثرہ کو منتقل کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن کیئر سنٹر لے جاتے ہوئے اُس نے مقررہ راستہ اختیار کرنے کے بجائے ایمبولینس کا رخ ایک سنسان مقام کی طرف موڑ دیا اور وہاں مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

 

جنسی زیادتی کے بعد نوفل نے مبینہ طور پر اُس لڑکی سے معافی مانگی۔ کیئر سنٹر پہنچنے سے قبل اُس نے "سوری” کہا جسے متاثرہ لڑکی نے اپنے فون پر ریکارڈ کر لیا۔ کیس کی تفتیش کے دوران یہی ویڈیو ثبوت کے طور پر کلیدی ثابت ہوا۔

 

کیئر سنٹر پہنچنے کے بعد متاثرہ لڑکی نے محکمہ صحت کے ذمہ داروں  کو واقعہ کی اطلاع دی جنہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر نوفل کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور اب عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اُسے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button