ایجوکیشن

تلنگانہ پولی سیٹ امتحان کے پیر 3 جون کو جاری ہوں گے نتائج

حیدرآباد _ 2 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں ڈپلومہ انجینئرنگ کورسیس میں داخلوں کے لئے منعقدہ پولی سیٹ امتحان کے نتائج پیر 3 جون   کو جاری کئے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری بررا وینکٹیشم دوپہر 12 بجے یہ نتائج جاری کریں گے۔ پولی سیٹ کا امتحان 24 مئی کو ہوا تھا۔امتحان کے لئے کل 92,808 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا، جب کہ 82,809 (89.23 فیصد) طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔ ان کے نتائج اور رینک کی بنیاد پر انہیں انجینئرنگ، ایگریکلچر، فشریز اور ہارٹیکلچر ڈپلومہ کورسز میں داخلہ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button