ایجوکیشن

ڈان ہائی اسکول میں سائنس اگزیبیشن

حیدرآباد ۔ ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں ہفتے کو کسی جشن کا ماحول تھا اسکول کیمپس میں دا ی سائنٹیفک پیناکل کے تھیم کے ساتھ ایک سائنس ایگزبیشن کا اہتمام کیاگیاتھا جس میں ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ اور ڈان ہائی اسکول پرانی حویلی کے طالب علموں سائنس ۔انجینئرنگ۔ روبوٹیکس کے متاثرکن ماڈلس پیش کئے۔

 

زندگی کے الگ الگ شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں ماہرین تعلیم۔ اسٹوڈنٹس ۔سرپرستوں۔دوسرے مقامی اسکولس کے طالب علموں نے بڑی تعداد میں اس سائنس ایگزبیشن کا مشاہدہ کیا۔ اصغرعلی خان اور فخر علی خان نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔ اپنے تاثرات کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈان ہائی اسکول کی اس نمائش میں یونیورسٹی اورانجینئرنگ سطح کے حیرت انگیز ماڈلس پیش کئے گئے جس کی انہیں اسکول لیول پر توقع نہیں تھی۔ ڈائریکٹر ڈان ہائی اسکول صفی الرحمان ۔سائنس فیکلٹی کے ارکان فراز سر۔ سراج مس۔ آشو کھنہ میڈیم نے نگرانی کی۔

 

چیرمین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیشوشن فضل الرحمن خرم نے خصوصی مہمانوں کاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ ڈان اسکول میں کتابی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تعلیم کواہمیت دی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button