تلنگانہ

حملہ میں زخمی کانسٹیبل کی مدد کرنے کے بجائے مقامی افراد فوٹوگرافی لیتے رہے – کمشنر پولیس نظام آباد کا اظہار افسوس

پولیس کانسٹبل ای پرمود کے لئے مقامی عوام کی جانب سے کوئی مدد کے لئے آگے نہ آنے اور فوٹو ویڈیو گرافی کرنے پر کمشنر پولیس نظام آباد کا اظہار افسوس

ای پرمود کی سرکاری اعزازات کے ساتھ آخری رسومات انجام دئی گئی

 

نظام آباد: 18/اکتوبر اردو لیکس ) تلنگانہ کے نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے فرض شناس پولیس اہلکار پر مود کے قتل پر شدید غم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ قاتل ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف پولیس ٹیموں کو تشکیل دی گئی ہے

 

پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس کانسٹبل پرمود پر قاتلانہ حملہ کرنے کے بعد مقامی عوام کی جانب سے کوئی مدد کیلئے آگے نہ آنے اور فوٹو ویڈیو گرافی کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کے تحفظ کے لئے دن رات ڈیوٹی انجام دینے والوں کی مدد کے لئے کسی کا آگے نہ آنا افسوسناک ہے یہ واقعہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے

 

انہوں نے کہا کہ پولیس خاندان اپنے ساتھی سے محروم ہوگیا۔اس دوران آئی جی پی ملٹی زون 1 نارتھ تلنگانہ ایس چندر شیکھرریڈی نے پرمود کے افراد خاندان سے ملاقات کی غم کے اس سانحہ میں ان کے ساتھ شامل ہے۔نیو بنک کالونی ٹاؤن III کے حدو د میں کانسٹبل پرمود کی آج پولیس محکمہ کے مکمل اعزازات کے ساتھ آخری رسومات انجام دی گئی۔

 

جس میں آئی جی پی ملٹی زون 1 نارتھ تلنگانہ ایس چندر شیکھرریڈی، نظام آباد کمشنر پولیس سائی چیتنیا، اڈیشنل ڈی سی پی اڈمین بسوا ریڈی،ڈی سی پی اے آر رام چندر راؤ، نظام آباد، آرمور، بودھن ٹرافک سی ٹی سی، سی سی ایس، اے سی پیز،ٹاؤن سرکل انسپکٹرس، اسپیشل برانچ، ایس آئیز، پولیس ویلفیر اسوسی ایشن صدر شکیل احمد، عہدیداروں اورعوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button