ایجوکیشن

تلنگانہ کے اقلیتی اقامتی جونیر کالج ظہیرآباد کے طالب علم شیخ فیروز نے قومی سطح پر جے ای ای مینس میں نمایاں مظاہرہ کیا _ طالب علم کے والدین محنت مزدوری کرتے ہیں

جونیر کالج کے تدریسی عملہ اور پرنسپل نے شالپوشی اور گل پوشی سے استقبال کیا۔

میدک2مئی(اردو لیکس نیوز)(ح،م،ف،م)اقلیتی اقامتی جونیر کالج ظہیرآباد کا طالب علم شیخ فیروز نے قومی سطح پر جے ای ای مینس میں نمایاں مظاہرہ کیا  ۔جس پر  جونیر کالج کے تدریسی عملہ اور پرنسپل نے شالپوشی اور گل پوشی کی ۔

الگول گاؤں میں واقع اقلیتی اقامتی جونیئر کالج سینٹر آف ایکسیلینس (سی او ای) کے ایک طالب علم شیخ فیروز نے جے ای ای مینس امتحان میں 92.96 فیصد نشانات کے ساتھ جے ای ای ایڈوانس کے لیے کوالیفائی کیا، وا ضح رہے کی شیخ فیروز کے والدین محنت کش اور کسان طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پرنسپل کلیم صدیقی جمیل اور جے رامولو نے بتایاکہ کالج میں منعقدہ تہنیتی تقریب میں فیروز کو گلپوشی اور شال پوشی کی گئی اور اسکول اور کالج کے عملہ نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

فیروز نے اس قابلیت کے ساتھ ورنگل میں NIIT میں سیٹ حاصل کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ ایڈوانس کے ذریعے آئی آئی ٹی میں کامیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ فیروز نے NDA ایس ایس بی انٹرویو کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے اور اور انہیں یقین ہے کہ اسے ایئر فورس میں نوکری مل جائے گی۔ فیروز نے کہا کہ وہ یہ جیت اپنی والدہ صفیہ بیگم کے نام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ، عملہ اور خاص طور پر ٹیمرس کے سیکرٹری بی شفیع اللہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جے ای ای کوالیفائی کرنے میں ان کی مدد کی۔

اس موقع پر متحدہ میدک ڈسٹرکٹ آر ایل سی ڈاکٹر ڈی نرسمہا، ویجیلنس آفیسرز غوث پاشاہ، اور پربھورام ، اسکول پرنسپل جے رامولو کالج پرنسپل کلیم صدیقی جمیل ، ڈپٹی وارڈن سمیع الدین کوآرڈینیٹر مقصود احمد، جونیئر اسسٹنٹ عرفان اور تدریسی اور غیر تدریسی عملہ اور طلباء نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button