نیشنل

"حکومت زیادہ دن نہیں چلے گی، پارٹی ٹوٹ جائے گی” نریندر مودی کی حلف برداری سے قبل ممتا بنرجی کی پیش قیاسی

نئی دہلی۔ نریندر مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم کے طور پر کل حلف لینے والے ہیں۔ قومی دارالحکومت میں حلف برداری کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اسی دوران ٹی ایم سی سربرا ممتا بنرجی نے پیش قیاسی کی ہے کہ یہ حکومت زیادہ دن نہیں چلے گی۔

 

انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی کے کئی قائدین چند دنوں میں پارٹی چھوڑ سکتے ہیں کیونکہ پارٹی کے کئی قائدین بہت پریشان اور ناخوش ہیں یہ حکومت زیادہ دن نہیں چلے گی، جب ان سے میڈیا نے سوال کیا کہ کیا وہ نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گی، ممتا بنرجی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں نہ تو کوئی دعوت نامہ وصول ہوا ہے اور نہ ہی وہ حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کی ضرورت ہے ہم سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو مینڈیٹ آیا ہے اس کے بعد نریندر مودی کو وزیراعظم کے عہدہ پر فائز نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج انڈیا اتحاد نے حکومت بنانے کا دعوی نہیں کیا اس کا مطلب نہیں کہ ہم مستقبل میں ایسا نہیں کریں گے۔ ممتا بنرجی نے شہریت ترمیم بل سے متعلق کہا کہ اسے منسوخ کرنا پڑے گا ہم یہ مطالبہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

 

ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ہم آپ کی پارٹی میں پھوٹ نہیں ڈالیں گے لیکن آپ کی پارٹی اندر سے ہی ڈوب جائے گی کیونکہ لوگ آپ کی پارٹی سے خوش نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button