ایجوکیشن

تلنگانہ میں اسکولس کو گرمائی تعطیلات کا شیڈول جاری!

حیدرآباد: تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر کے دوران ریاستی حکومت نے طلبہ اور والدین کے لیے راحت کی خبر سنائی ہے۔

 

2025-26 تعلیمی سال کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کیلئے تعطیلات پہلے ہی اعلان کر دی گئی ہیں۔محکمۂ تعلیمات کے مطابق تلنگانہ کے اسکولوں میں اس سال جملہ 48 دن کی گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

 

یہ چھٹیاں 24 اپریل سے 11 جون تک رہیں گی۔ ریاست کے تمام سرکاری، خانگی اور امدادی اسکولوں پر یہ فیصلہ لاگو ہوگا۔ تعطیلات کے بعد 12 جون کو اسکول دوبارہ کھلیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button