تلنگانہ

ملک کے سینئر صحافی عزیز برنی کے ہاتھوں متحدہ ضلع نظام آباد کے سینئر صحافی رفیق شاہی کو سپاسنامہ و تہنیت

نظام آباد:15/ نومبر (اردو لیکس) اُردو جرنلسٹس اسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام 14/ نومبر کی شام 5 بجے مولانا ابوالکلام آزاد اُورینٹل ریسرچ انسٹیٹیوٹ باغ عامہ پبلک گارڈن نامپلی حیدرآباد میں 11/ نومبر کو ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم و اقلیتی بہبود مولانا ابوالکلام آزاد مرحوم کی یوم پیدائش اور 14/ نومبر کو ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم و معمار ہندوستان آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش کو مشترکہ طور پر ان دونوں مرحومین قومی قائدین کی یوم پیدائش کے بضمن نظر ”قومی یکجہتی“ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس منعقدہ تقریب میں مہمان اعزاز ی کے طور پر ملک کے سینئر صحافی عزیز برنی سابقہ ایڈیٹر روزنامہ راشٹریہ سہارا ”نئی دہلی و سابقہ رکن پارلیمان (راجیہ سبھا) کے علاوہ کبیر صدیقی صدرنشین عالمی اُردو فاؤنڈیشن و عالمی اُردو ٹی وی نئی دہلی کو مدعو کیا گیا اس کے علاوہ اس تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مسرز شجاعت علی صوفی سابقہ ڈائریکٹر دوردرشن کیندر حیدرآباد اور پروفیسر ایس اے شکور سابقہ ڈائریکٹر / سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اُردو اکیڈیمی حیدرآباد نے بھی شرکت کی۔ اس پرُ اثر تقریب میں دونوں مرحومین قومی قائدین کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سامعین کو ان کی ملکی و قومی یکجہتی اور اُردو صحافتی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔ بعدازاں تلنگانہ ریاست کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ سینئر اُردو صحافیوں کو ان کی اُردو صحافت میں ناقابل فراموش خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُردو جرنلسٹ اسوسی ایشن حیدرآباد کی جانب سے ایک مومنٹو کے علاوہ سپاسنامہ عزیز برنی سینئر صحافی کے ہاتھوں متحدہ ضلع نظام آباد کے کہنہ مشق سرگرم صحافی، ایڈیٹر انچیف ہفتہ وار”للکار“نظام آباد اور سرپرست اعلیٰ اُردو پریس کلب نظام آباد رفیق شاہی کے علاوہ دیگر صحافیوں کو بھی حوالے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button