ایجوکیشن
تلنگانہ ایڈسیٹ امتحان کے نتائج جاری

بی ایڈ کورس میں داخلے کے لیے منعقدہ تلنگانہ ایڈسیٹ کے نتائج ہفتہ کے روز جاری کیے گئے۔ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے دفتر میں کونسل کے چیئرمین بالاکشتہ ریڈی اور کاکتیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کے. پرتاپ ریڈی نے ان نتائج کا اعلان کیا
۔اس امتحان میں مجموعی طور پر 32,106 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 30,944 امیدوار (یعنی 96.38 فیصد) کامیاب قرار پائے۔پہلا رینک حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے گنپتی شاستری نے 126 نشانات کے ساتھ حاصل کیا۔
دوسرا رینک شرت چندر (حیدرآباد) کو 121 نشانات ، اور تیسرا رینک ناگرراجو (ورنگل) کو بھی 121 نشانات کے ساتھ حاصل ہوا۔