ایجوکیشن

تلنگانہ (TET) "کی” جاری

حیدرآباد ۔تلنگانہ ٹیٹ (TET) پرائمری امتحان کی ابتدائی "کی” جاری کر دی گئی ہے۔ محکمۂ اسکولی تعلیمات نے جمعہ کی دوپہر ٹیٹ جنوری 2026 کی "کی "(Answer Key) اور ریسپانس شیٹس جاری کیں۔

 

واضح رہے کہ ٹیٹ امتحانات 3 جنوری سے 20 جنوری کے درمیان منعقد کیے گئے تھے۔محکمہ  تعلیمات کے مطابق ٹیٹ "کی” پر اعتراضات آج سے یکم فروری شام 5 بجے تک قبول کیے جائیں گے۔تلنگانہ ٹیٹ پیپر-1 اور پیپر-2 کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 2.37 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 71,670 امیدوار اِن سروس اساتذہ شامل ہیں۔

 

مزید تفصیلات کے لیے امیدوار ٹیٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں

Back to top button