ایجوکیشن

اسٹیج پروگرام سے بچوں کی خوابیدہ صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔ ڈاکٹر سراج الدین ندوی

تاجپور، بجنور اسٹیج پروگرام سے بچوں کی خوابیدہ صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔ کلچرل پروگرام ہم نصابی سرگرمیوں کا حصہ ہے اکثر اسکول وکالج میں کلچرل پروگرام کے نام پر ڈانس کرایا جاتا ہے ، اس کے بجائے ایسے پروگرام کیے جانے چاہئیں جس سے بچے کے اندر اظہار بیان کی صلاحیت پیدا ہو۔ ان خیالات کا اظہار جامعۃ الفیصل تاج پور کے ناظم اور ملت اکیڈمی کے چیرمین ڈاکٹر سراج الدین ندوی نے  کل رات جامعہ کے سب رنگ پروگرام میں کیا،وہ پروگرام کے آخر میں طلبہ و سرپرستوں سے خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ جامعہ صرف ایک تعلیمی ادارہ ہی نہیں ہے بلکہ ایک تعلیمی تحریک ہے، یہاں بہت کم فیس میں عصری و دینی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ کوئی بچہ اگر مالی وسائل نہ ہونے کے سبب تعلیم ترک کرتا ہے تو ملت اکیڈمی اس کا خرچ برداشت کرے گی۔ جامعۃ الفیصل کے طلبہ کا سالانہ تعلیمی مظاہرہ سب رنگ پروگرام کے نام سے بعد نماز عشاء شروع ہوا اور دیر رات تک جاری رہا، طلباء و طالبات نے کھل کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، تلاوت قرآن، حمد و نعت، ترانے ، اردو، ہندی انگریزی و عربی میں تقاریر کے علاوہ ننھے منے بچوں نے احادیث رسول اور دل چسپ لطائف پیش کیے۔ دو ڈرامے بھی اسٹیج کیے گئے، جامعہ کے اولڈ بوائز کی جانب سے تمثیلی مشاعرہ پیش کیا گیا۔ سامعین نے ہر پروگرام کو دادو تحسین سے نوازا پرنسپل سرتاج صدیقی نے شرکاء کا خیر مقدم کیا، ایڈمن معاذ انور نے شکریہ ادا کیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں جامعہ کے اسٹاف نےبڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔

اس موقع پر محمد ذو الفقار ندوى، عبد الغفار صدیقی محمد افنان ڈاکٹر شاه نواز محبوب عالم سلمانی، سنیل تیاگی خورشید انور، کویتاچوبان پرنسپل ایڈم پبلک اسکول سرکژه، پی کے چوہان، ایڈوکیٹ محمد نعیم، ایڈوکیٹ جمیل احمد، ڈاکٹر فہیم الدین انصاری اور بڑی تعداد میں بچوں کے سرپرست اور ابل ذوق حضرات شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button