ایجوکیشن

یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض کے دسویں اور بارھویں کلاس کے سو فیصد نتائج

ریاض ۔ کے این واصف

یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض نے گزشتہ برسوں کی طرح مملکت میں اپنے تعلیمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئےامسال بھی سینئر سیکنڈری سیکشن میں پورے سعودی عرب سائنس اسڑیم میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ بارہویں جماعت میں امتحان لکھنے والے 60 طلبا میں سے 49 فیصد طلباء نے امتیازی نمبرات حاصل کر کے تاریخ رقم کی۔

 

جبکہ95 فیصد طلباء فرسٹ پوزیشن حاصل کیا۔ واضح رہے کہ امسال سائنس اسٹریم مین سدرہ تحسین نے 97.40 فیصد نمبر حاصل پہلی پوزیشن، دوسری پوزیشن پر بن یامین متقی نے 94.80 تیسرے پوزیشن پر سلمان فارس نے 92.00 فیصد نمبرحاصل کئے۔کامرس اسٹریم محمد حارث نے کامرس میں 93.00 فیصد نشانات حاصل کرکے پہلی پوزیشن جیلن روز نے 88.60 فیصد پر دوسری نیحا سدیش نے 86.00 فیصد نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

اس سال امتحان شرکت کرنے والے 125 طلبا و طالبات میں 52 فیصدطلبانے امیازی کامیابی حاصل کی۔ جبکہ 86 فیصد طلبافرسٹ کلاس پوزیشن سے پاس ہوئے۔ واضح رہے کے اسکول میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں میں اسٹینسی رینٹ نے 97.80 فیصد نمبر حاصل کئے ، دوسری پوزیشن کے لئے سیرین زاہد جان نے96.40 فیصد، حننا مجیب نے 96.20 فیص نمبر حاصل کر کے پورے اسکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

اس موقع پربانی مدرسہ اور پرنسپل محترمہ عاصمہ سلیم نے تما م طلبا و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور اپنی خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ یہ نتائج اساتذہ کرام کی کوششوں کا ثمرہ ہے۔ عاصمہ سلیم نے اسکول کے وائس پرنسپل ، ایچ۔ایمس، والدین کی محنت اور تعلیم سے متعلق انکے سنجیدہ رویہ کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button