انٹرٹینمنٹ

600 کروڑ سے بنی امتیابھ بچن کی فلم کالکی 2898AD جون 27 کو ریلیز ہوگی

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ 

ملک کی اب تک کی سب سے مہنگی میتھالوجیکل سائنس فکشن ایکشن فلم کالکی 2898AD اب 27 جون کو ریلیز کردی جائے گی۔600 کروڑ روپیوں کے بھاری بجٹ سے بنائی گئی اس فلم کو سی اشونی دت نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ وجینتی موویز کے بیانر پر بنائی گئی اس فلم کو ناگ اشون نے ڈائریکٹ کیا ہے

 

2898 قبل مسیح کے میتھالوجیکل واقعات اور مناظر کو کافی مہنگے سیٹس پر فلمایا گیا ہے گئیں۔فلم کو ابتدائی طور پر تلگو میں شوٹ کیا گیا بعد ازاں اس کے کچھ مناظر ہندی میں فلمائے گئے ۔ فلم میں امتیابھ بچن ، کمل ہاسن ‘ پربھاس ، دیپکاپڈوکون ، دتا پٹائی اور ہمانندم اہم کرداروں میں ہیں ہم بناتے چلیں کے اس فلم کو ابتدائی طور پر فروری 2020 ء میں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن 19 Covid کی وجہ ایک سال کی تاخیر سے جولائی 2021ء میں اس کی راموجی فلم سٹی میں لگاتار تین سال کی شوٹنگ کے بعد یہ فلم مارچ 2024 میں مکمل کرلی گئی

 

۔اس فلم کی تکمیل تک اس کا جملہ بجٹ 72 ملین امریکی ڈالر یعنی 600 کروڑ ہوگیا ۔ پہلے 9 مئی 2024 ء کو اس کی ریلیز کا اعلان کیا گیا تھا لیکن عام انتخابات کی وجہ اسکی ریلیز تاریخ 27 جون 2024 طے کی گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button