تلنگانہ

یکساں سول کوڈ بل کی پارلیمنٹ میں مخالفت کرنے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان

حیدرآباد _ 10 جولائی ( اردولیکس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے  واضح طور پر اعلان کیا کہ ان کی پارٹی یکساں سیول کوڈ کی مخالفت کرے گی اور آنے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں یکساں سول کوڈ بل کی مخالفت کرے گی۔

 

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد، قائد مجلس مقننہ پارٹی جناب اکبرالدین اویسی، وزیر داخلہ محمدمحمود علی، وزیر بلدی نظم و نسق تارک راماراو، بورڈ کے ارکان اور دوسروں نے آج چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے ملاقات کی

 

چیف منسٹر نے کہا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت یکساں سیول کوڈ کے نام سے پھر ایک مرتبہ ملک کی عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بورڈ کے ذمہ داروں کا موقف جاننے کے بعد چیف منسٹر نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ترقی کو نظرانداز کرتے ہوئے اب تک اس طرح کے کئی متنازعہ قوانین لانے کی کوشش کی جس سے ملک کے عوام میں تفرقہ پیدا ہونے کاخدشہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ ملک مختلف ذاتوں، مذاہب، کلچر اور روایات پر مشتمل ہے۔ ملک کی کثرت میں وحدت دنیا بھر کے لئے مثال ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہندوستان کے عوام کے اتحاد کو تقسیم کرنے مرکزی حکومت کی جانب سے لئے جانے والے فیصلوں کی ہم بلاخوف مخالفت کریں گے۔

 

بی آر ایس پارٹی کے قومی صدر اور چیف منسٹر چندرشیکھرراو  انہوں نے کہا کہ یو سی سی بل سے ملک کے خصوصی کلچر رکھنے والے قبائلی افراد، مختلف مذاہب، ذات پات، علاقوں کے علاوہ ہندو مذہب کے بعض لوگ بھی تذبذب کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کی روایات اور ثقافت کو ختم کرنے کے لئے بی جے پی حکومت نے جو یکساں سیول کوڈ بل لانے کی کوشش کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button