ورلڈ کپ کرکٹ ؛ پاکستان کے خلاف افغانستان کی زبردست کامیابی_ افغانستان میں سڑکوں پر عوام کا جشن
ورلڈ کپ میں آج افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ افغانستان نے پاکستان کو ورلڈ کپ میں شکست دی ہے۔ اس سے قبل افغانستان کی ٹیم نے عالمی چمپئن انگلینڈ کو بھی حیرت انگیز طور پر شکست دی تھی
چنئی میں پاکستان کے 282 رنز کے جواب میں افغانستان کی ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی تو شاندار آغاز کیا۔ افغانستان کے اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران کے درمیان 130 رنز کی شراکت ہوئی۔ رحمان اللہ گرباز 53 گیندوں پر 65 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 9 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ جبکہ ابراہیم زدران کو حسن علی نے آؤٹ کیا۔ ابراہیم زدران نے 113 گیندوں پر 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 10 چوکے لگائے۔ افغان ٹیم کو دوسرا جھٹکا 190 رنز کے اسکور پر لگا۔
اس کے بعد افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ نے ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 96 رنز کی شراکت ہوئی۔ رحمت شاہ نے 84 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 45 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے لگائے
انہوں نے ایک اوور باقی رہ کر دو وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔ 49ویں اوور میں حسمت اللہ نے شاہین شاہ آفریدی کی آخری گیند کو بیکورڈ اسکوائر لیگ پر باؤنڈری کے لیے بھیج کر ٹیم کو کامیابی دلاتی۔
#Afghanistan Celebrating Cricket victory against #Pakistan in World Cup . #PAKvAFG pic.twitter.com/fr3VJYQHNJ
— Abdulhaq Omeri (@AbdulhaqOmeri) October 23, 2023