انٹرٹینمنٹ

سورت ایئرپورٹ پر مداحوں کا ہجوم بے قابو، امیتابھ بچن بال بال بچ گئے

مداحوں کے بے قابو جوش و خروش کے باعث مشہور شخصیات کو درپیش مشکلات میں اب بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ حالیہ دنوں سورت ایئرپورٹ پر امیتابھ بچن کو دیکھنے کے لئے مداحوں کا ہجوم امڈ آیا،

 

جس کے باعث ان کا گاڑی تک پہنچنا مشکل ہو گیا اور داخلی دروازے پر نصب شیشہ ٹوٹ گیا۔ خوش قسمتی سے وہ کسی حادثے سے محفوظ رہے، جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 

ادھر ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ کے باہر ہر اتوار مداحوں سے ملاقات کی روایت کے دوران بھی حالیہ دنوں غیر معمولی ہجوم دیکھنے میں آیا، جس نے بگ بی کو جذباتی کر دیا۔ انہوں نے اپنے بلاگ پر مداحوں کی بے لوث محبت پر حیرت اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محبت انہیں ہمیشہ عاجزی سکھاتی ہے۔

 

اسی موقع پر ایک مداح کی جانب سے ان کے صاحبزادے Abhishek Bachchan کی تعریف پر مبنی پوسٹر نے بھی ان کی توجہ حاصل کی، جس پر امیتابھ بچن نے بطور والد فخر اور خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button