انٹرٹینمنٹ

ایشیا کپ فائنل میں بھارت کی شاندار کامیابی، پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست

ایشیا کپ فائنل میں بھارت کی شاندار کامیابی، پاکستان 5 وکٹوں سے شکست

 

بھارت نے اپنے دیرینہ حریف پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔

 

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم بھارتی گیندبازوں کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور 19.1 اوورز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کے اوپنر صاحب زادہ فرحان نے 57 اور فخر زمان نے 46 رنز بنائے، لیکن اسپنرز کی شاندار بولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ کلدیپ یادیو نے صرف ایک اوور میں تین وکٹیں لے کر پاکستان کی بیٹنگ لائن کو ہلا دیا اور مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور بومرہ نے دو، دو وکٹیں لیں۔

 

جواب میں بھارت کا آغاز مایوس کن رہا۔ محض 25 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ لیکن نوجوان بلے باز تلک ورما نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ان کا ساتھ شیوَم دوبے نے دیا جنہوں نے 33 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے شراکت داری کے ذریعے ٹیم کو بحران سے نکالا۔

 

بھارت نے مقررہ نشانہ 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آخری اوور میں رنکو سنگھ نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

 

اس کامیابی کے ساتھ ہی بھارت نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ بڑے میچوں میں اس کی کارکردگی شاندار رہتی ہے، جبکہ پاکستان کے بیٹسمین دباؤ میں آکر اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button