انٹرٹینمنٹ

اندرا گاندھی کی وجہہ سے ملا تھا اسرانی کو فلموں میں کام

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار اسرانی جنہوں نے فلم شعلے میں جیلر کا یادگار کردار نبھایا تھا، 20 اکتوبر کو 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ان کا فلمی کیریئر تقریباً 50 سالوں پر محیط رہا جس میں

 

 

انہوں نے 350 سے زائد فلموں میں کام کیا لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں فلمی دنیا میں بریک حاصل کرنا مشکل ہو گیا تھا۔ اس نازک وقت میں اندرا گاندھی نے ان کی مدد کی تھی۔اثرانی نے 1960 میں اپنے فلمی سفر کا آغاز کیالیکن

 

 

اس سے پہلے انہوں نے پونے کے فلم اینڈ ٹیلیویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا(FTII) سے اداکاری کی تربیت حاصل کی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایف ٹی آئی آئی سے سند حاصل کرنے کے باوجود وہ تقریباً دو سال تک کام کی

 

 

تلاش میں سرگرداں رہے۔ اسی دوران اندرا گاندھی نے ان کے لیے دروازے کھولے۔اثرانی کے مطابق نوجوانی میں وہ نوشاد علی (معروف موسیقار) سے ملاقات کی کوشش میں ممبئی آئے امید تھی کہ وہ انہیں کسی فلم میں موقع دیں

 

 

گے لیکن بات نہ بنی اور وہ واپس جے پور چلے گئے جہاں ان کے والدین نے انہیں اپنے قالین کے کاروبار میں شامل ہونے کو کہا لیکن ان کا خواب کچھ اور تھا اور وہ واپس پونے جا کر ایف ٹی آئی آئی میں داخل ہو گئے جہاں وہ پہلے بیچ کے

 

 

طالب علموں میں شامل تھے۔اثرانی نے بتایا کہ جب وہ ایف ٹی آئی آئی سے سند لے کر کام کی تلاش میں نکلے تو پروڈیوسرزس نے انہیں یہ کہہ کر رد کر دیا کہ “تمہیں لگتا ہے کہ اداکاری کے لیے سند کی ضرورت ہے؟ بڑے ستاروں کو

 

 

بھی کوئی تربیت نہیں ملی تم کون ہوتے ہو؟ دفع ہو جاؤ!”مایوسی کے عالم میں اثرانی واپس ایف ٹی آئی آئی بطور استاد چلے گئے تاکہ گزر بسر ہو سکے۔ لیکن اسی دوران قسمت نے بازی پلٹی ماری انہوں نے کہا“تقریباً دو سال کے بعد ایک

 

 

دن اندرا گاندھی پونے آئیں۔ ہم نے ان سے شکایت کی کہ ہمارے پاس سند ہے مگر ہمیں موقع نہیں دیا جاتا پھر وہ ممبئی گئیں اور پروڈیوسرس سے کہا کہ ایسے ہنر مند نوجوانوں کو کام دیا جائے۔”اس کے بعد گویا قسمت نے نیا رخ اختیار کیا۔

 

 

اثرانی کو فلم گُڈّی میں جیا بھادوری کے ساتھ موقع ملا اور جب فلم کامیاب ہوئی تو ایف ٹی آئی آئی کو بھی فلمی دنیا میں سنجیدگی سے لیا جانے لگا۔ اسرانی اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی فلمی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button