انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے انسٹا گرام پر نریندرمودی کو پیچھے چھوڑ دیا

نئی دہلی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ و اپنے وقت کے مشہور ویلن شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 91.5 ملین تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی تیسری ہندوستانی شخصیت بن گئی ہیں۔

 

اس فہرست میں دوسرا نمبر اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ہے جن کے انسٹاگرام فالوورز 91.8 ملین ہیں، جبکہ شردھا کپور اب 91.5 ملین کے ساتھ تیسرے اور ہندوستان کے اعظم مودی 91.3 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

 

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی ہندوستانی شخصیت کا اعزاز کرکٹر ویراٹ کوہلی کے پاس ہے جن کے فالوورز کی تعداد 270 ملین سے زائد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button