انٹرٹینمنٹ

شردھا کپور نے اکشے اور جان کو بری طرح پچھاڑ دیا _ استری 2 کے کلکشن 54 کروڑ ، تو ” ویدا ” 6 کروڑ اور کھیل کھیل میں 5 کروڑ

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ 

فلم استری 2 نے استری کے بھی کلکشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں جو ریلیز کے دن تقریبا 6 کروڑ کا بزنس کیا تھا فی الحال استری 2 کا جو بزنس ہے وہ 54 کروڑ کے اوپر چلا گیا ہے اس بار جمعرات کو فلمیں ریلیز ہوئیں اور ایک طویل ویک اینڈ بھی فلموں کو مل گیا 15 اگست آزادی کا دن اس کے بعد جمعہ ہفتہ اتوار اور پیر کو راکھی کی تعطیل ہے اس کا سیدھا فائدہ استری 2 کو کامیابی کے جھنڈے گانڈھنے کا مل رہا ہے

 

یعنی شردھا کپور کی فلم اکشے کمار رہے کمار اور جان ابراہام پر بھاری پڑ جائے گی ایسے میں سب سے زبر دست مار اکشے کمار کو پڑی کیونکہ اس ہفتہ نمبر 2 پر جان ابراہام کی فلم ” ویدا” ہے جس نے تقریبا 6 کروڑ سے کچھ زیادہ کا بزنس کیا ہے وہیں استری 2 نے ایک دن میں 54 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے اور اکشے کمار کی فلم ” کھیل کھیل میں” کے اب تک صرف 5 کروڑ کا بزنس کیا ہے اسی طرح اکشے کے لگاتار فلاپ ہوتے کیریر میں اس فلم کا ایک اور نام بھی جُڑ گیا ہے اس سے ایکبار پھر یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ اب اسٹار نہیں چلتا صرف اچھی اور نئی کہانی ہو تو ہی فلم چلتی ہے

 

اس بار سب کو بڑی امیدیں تھیں کے بڑی اسٹار کاسٹ فلموں سے کچھ کمال ہوگا لیکن ایسا بالکل نہیں ہوا ۔ اس کی مثال فلمیں ” بارہویں فیل ، استری ، مونجیا جیسی فلمیں ہیں جنھیں بہت سراہا گیا کیونکہ ان کی کہانی نئی تھی اس طرح کی فلموں کو زبردست کلکشن دے کر شائقین نے بالی ووڈ کو جگا دیا اور دکھا دیا کر ڈھنگ کی کہائی لاو تو فلم دیکھیں گے ورنہ آپ کی فلموں کو ٹاٹا بائے بائے ہی کہیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button