بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا ہاسپٹل میں داخل

بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار گووندا اچانک علیل ہو گئے اور منگل کی نصف شب اپنے گھر میں بے ہوش ہو کر گر گئے۔ فوری طور پر گھر والوں نے انہیں ممبئی کے جوہو میں واقع کرٹیکئر ہاسپٹل منتقل کیا۔ اداکار کے قریبی دوست لالِت بندال کے مطابق، گووندا کی صحت کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
ڈاکٹرس ان کے اچانک بیمار ہونے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے متعدد ٹیسٹ کر رہے ہیں اور رپورٹس کا انتظار ہے۔ 61 سالہ گووندا کے ہاسپٹل میں داخل ہونے کی خبر سن کر ان کے مداح جلد صحتیابی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی گووندا اسی ہاسپٹل میں زیر علاج رہے تھے، جب ان کے لائسنس یافتہ ریوالور کے حادثاتی فائرنگ سے ان کے پاؤں کو گولی لگی تھی۔
اس دوران انہیں فوری طور پر کرٹیکئر اسپتال منتقل کیا گیا اور ایک گھنٹے کی سرجری کے بعد گولی نکالی گئی، جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔



