انٹرٹینمنٹ
پہلی بار کیمرہ کے سامنے آئی دپیکا پڈوکون کی بیٹی کی تصویر

ممبئی: دیوالی تہوار کے موقع پر متعدد فلمی شخصیات نے اپنی خوشیاں مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ کچھ ستاروں نے پیر کے دن ہی اپنی دیپاولی تقاریب کی تصویریں پوسٹ کیں جبکہ دیگر نے منگل کو اپنے خوشگوار
لمحات مداحوں کے ساتھ بانٹے۔مشہور اداکار موہن بابو، ورون تیج، دپیکا پدکون، نین تارا سمیت کئی ستاروں کے خاندانی تصاویر اور تہوار کی جھلکیاں انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔سب سے زیادہ توجہ حاصل کی دپیکا پڈوکون اور رنویر
سنگھ کی جوڑی نے، جنہوں نے پہلی بار اپنی ننھی شہزادی دُوَا پڈوکون سنگھ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ یہ پہلا موقع تھا جب دپیکا اور رنویر نے اپنی بیٹی کی جھلک عوام
کو دکھائی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور خوشی اور محبت کا اظہار کیا۔



