انٹرٹینمنٹ

دھرمیندر زندہ ہیں : بیٹی ایشا دیول نے باپ کی موت کی افواہیں مسترد کردیں

بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمندر کی موت کی افواہیں، بیٹی ایشا دیول نے کی تردید

 

منگل کی صبح سے بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمندر کی موت کی خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم اداکار کی بیٹی ایشا دیول نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ایشا دیول نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "میرے والد کا صحتیابی کا عمل جاری ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

 

میڈیا اوور ڈرائیو میں ملوث ہو کر غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔ ہمارے والد کی صحت مستحکم ہے اور وہ فی الحال صحتیابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ جو لوگ میرے والد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کر رہے ہیں، ان سب کا شکریہ۔

 

دھرمنیدر، جو کہ 89 سال کے ہیں، کچھ دنوں سے صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور تین دن قبل انہیں ممبئی کے کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد مختلف میڈیا رپورٹس میں ان کی حالت کے بارے میں کئی افواہیں سامنے آئیں، جن میں یہ دعویٰ بھی شامل تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

 

منگل کی صبح کچھ رپورٹس نے دعویٰ کیا کہ دھرمندر کی صحت خراب ہونے کے بعد وہ چل بسے ہیں، لیکن ان کی بیٹی کی تازہ پوسٹ نے اس خبر کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

 

ابھی تک دھرمیندر کی صحت کی اصل صورتحال کو لے کر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Oplus_16908288

 

متعلقہ خبریں

Back to top button