انٹرٹینمنٹ
اداکارہ حنا خان نے راکی جیسوال سے شادی کرلی

ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے دیرینہ ساتھی راکی جیسوال سے شادی کرلی ہے۔ ان دونوں نے ایک ایسے وقت شادی کی ہے جب حنا خان بریسٹ کینسر کی اسٹیج 3 سے مقابلہ کر رہی ہیں، اس جوڑے نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر ان الفاظ کے ساتھ شیئر کی:
"دو مختلف دنیاؤں سے آ کر، ہم نے محبت کی ایک کائنات بسائی۔ ہمارے درمیان فرق مٹ گئے، دل ایک ہو گئے… ہم ہی ہمارا گھر ہیں، ہماری روشنی، ہماری امید… آج ہمارا بندھن محبت اور قانون دونوں میں ہمیشہ کے لیے قائم ہو گیا۔”
انہوں نے اپنی پوسٹ کا اختتام مداحوں اور خیرخواہوں سے دعاؤں کی اپیل کے ساتھ کیا، اور خود کو "بیوی اور شوہر” کہہ کر متعارف کرایا۔