انٹرٹینمنٹ

"ڈر نہیں، دہشت ہوں”۔خطرناک ایکشن رول میں شاہ رخ خان۔ نئی فلم ‘کنگ’ کا ٹریلر دیکھیں

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان آج 2 نومبر کو اپنا 60واں جنم دن منا رہے ہیں اور اس خاص دن انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک بڑا تحفہ بھی دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اداکار کافی عرصے سے اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے خبروں

 

 

میں تھے اور بہت سے لوگوں کو اندازہ تھا کہ اس فلم کا نام ‘کنگ’ ہوسکتا ہے۔یہ فلم سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کی ہے اور اب اپنے جنم دن پر شاہ رخ خان نے نہ صرف فلم کا پہلا لک اور عنوان سب کے سامنے لایا بلکہ ایک مختصر ٹیسر بھی

 

 

دکھا دیا۔ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر ‘کنگ’ کا ٹیسر شیئر کیا جو 1 منٹ 11 سیکنڈ کا ہے۔ اس کی شروعات پس منظر میں سنائی دینے والے طاقتور ڈائیلاگ کے ساتھ ہوتی ہے جس میں شاہ رخ خان کہتے

 

 

ہیں”کتنے خون کیے یاد نہیں، اچھے لوگ تھے یا برے کبھی پوچھا نہیں۔ بس ان کی آنکھوں میں یہ احساس دیکھا کہ یہ ان کی آخری سانس ہے اور میں اس کی وجہ۔ ہزار جرم، 100 ممالک میں بدنام، دنیا نے دیا صرف ایک ہی نام: کنگ۔”آخر میں

 

 

شاروخ خان نے کہا: "ڈر نہیں، دہشت ہوں”۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ شاہ رخ خان کا نہ صرف ایک نیا بلکہ خطرناک ایکشن روپ دیکھنے والے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو ٹیسر دیکھنے کے بعد رنبیر کپور کی ‘اینمل’ کی یاد بھی آ جائے

 

 

گی۔سدھارتھ آنند نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا "100 ممالک میں بدنام، دنیا نے دیا صرف ایک نام: ‘کنگ’۔ ٹائٹل ریویل… یہ شو ٹائم ہے۔”‘کنگ’ کا ٹیسر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ایک صارف نے لکھا ‘ڈر نہیں،

 

 

دہشت ہوں’ یہ لائن رونگٹے کھڑے کر دیتی ہے۔دوسرے نے لکھا یہ فلم باکس آفس پر دھماکہ کرے گی۔مجموعی طور پر ٹیسر کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ٹیسر کے آنے کے بعد یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ ‘کنگ’ اگلے

 

 

سال یعنی 2026 میں ریلیز ہونے والی ہے۔اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دپیکا پڈوکوں اور ارشد وارسی سمیت کئی اسٹارس ہوں گے۔ساتھ ہی کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانہ بھی فلم میں نظر آ سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button