انٹرٹینمنٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے بھارت کا 15 رکنی اسکواڈ، گِل کپتان اور جڈیجہ نائب کپتان مقرر

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت گِل کریں گے جبکہ جڈیجہ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 2 سے 6 اکتوبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ 10 سے 14 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹیم میں گِل کپتان, جےسوال, راہل, سدھارسن, پڈیکل, جوریل, جڈیجہ وائس کپتان, سندر, بُمرا, اکھر پٹیل, نتیہیش کمار, جگدی شن, محمد سِراج, پرسِدھ کرشنا, کلدیپ یادو شامل رہیں گے

 

کرن نائر کو بھارت کی ٹیسٹ ٹیم سے خارج کر دیا گیا ہے جو ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 اکتوبر سے احمد آباد میں شروع ہونے والی دو میچوں کی سیریز میں کھیلنے والے تھے ۔ 33 سالہ نائر نے انگلینڈ میں چار ٹیسٹ میچز میں صرف 205 رنز بنائے اور اوسط 25.62 کی کارکردگی دکھائی، جب انہیں آٹھ سال بعد ٹیم میں واپس بلایا گیا تھا۔

 

اس کے برعکس کرناٹک کے دیودت پڈیکل، جنہوں نے اب تک دو ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، دوبارہ ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button