انٹرٹینمنٹ

تاریخی فتح — بھارت نے تیسری بار ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی ٹرافی اٹھا لی – نیوزی لینڈ کو فائنل میں 96 رنز سے شکست

دفاعی چیمپئن بھارت نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2026 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر بھارت نے تیسری بار ٹرافی حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ اب تک کوئی دوسری ٹیم تین مرتبہ یہ خطاب حاصل نہیں کر سکی۔ اس طرح سوریا کمار یادو، مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما کے بعد بھارت کو کپ دلانے والے کپتان بن گئے۔ خاص بات یہ بھی رہی کہ میزبان ٹیم نے پہلی بار اپنے ہی ملک میں یہ ٹرافی جیتنے کا کارنامہ انجام دیا۔

 

فائنل مقابلے میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ سنجو سیمسن نے 89 رنز، ایشان کشن نے 54 رنز اور ابھیشیک شرما نے 52 رنز کی نصف سنچریاں اسکور کیں۔

 

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 19 اوورز میں 159 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ٹم سیفرٹ نے 52 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کیا جبکہ مچل سینٹنر نے 43 رنز بنائے۔ دیگر بلے باز بھارتی گیند بازوں کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔

 

بھارتی گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو قابو میں رکھا۔ جسپریت بمراہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ہاردک پانڈیا، ورون اور ابھیشیک شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح بھارت نے شاندار کامیابی کے ساتھ عالمی کپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button