انٹرٹینمنٹ

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے  جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ اسٹار وکٹ کیپر رشب پنت کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے اور انہیں نائب کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔ فاسٹ بالر آکاش دیپ جو حال ہی میں زخمی تھے، ان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

ٹیسٹ سیریز کی قیادت شوبھمن گل کریں گے۔ پہلا ٹیسٹ 14 نومبر سے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 نومبر سے گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔

 

ٹیسٹ اسکواڈ میں چار اسپنر اور تین فاسٹ بالر شامل ہیں: اکھر پٹیل، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر اور راویندر جڈیجا اسپنرز کے طور پر جبکہ جسپریت بمرا، محمد سراج اور آکاش دیپ فاسٹ بالر ہیں۔ نیتیش ریڈی آل راؤنڈر کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہیں۔

 

اس کے بعد دونوں ٹیمیں 30 نومبر سے 6 دسمبر تک تین ون ڈے میچز اور 9 دسمبر سے 19 دسمبر تک پانچ میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلیں گی۔

 

شوبھمن گل (کپتان)، رشب پنت (وکیٹ کیپر- نائب کپتان)، یشسو جیوسوال، کے ایل راہول، سائی سدھارشن، دیودت پاڈیکل، دھروو جوریل، راویندر جڈیجا، واشنگٹن سندر، جسپریت بمرا، اکھر پٹیل، نیتیش ریڈی، محمد سراج، کلدیپ یادو، آکاش دیپ۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button