انٹرٹینمنٹ

آئی پی ایل 2026 بڑی بولی — 350 ستارے ابوظہبی کے میدان میں، کون بکے گا اور کتنے میں؟

آئی پی ایل 2026 سیزن کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی 16 دسمبر کو ابوظہبی میں منعقد ہوگی، جس میں تقریباً 350 کرکٹرس حصہ لیں گے۔ مجموعی فہرست میں 240 ہندوستانی کھلاڑی شامل ہیں۔ اس نیلامی کے لئے پہلی بار 1390 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے 350 کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

 

جنوبی افریقی بیٹر کوئنٹن ڈی کاک، جو ون ڈے سے ریٹائرمنٹ واپس لے کر حال ہی میں ہندوستان کے خلاف سیریز میں نظر آئے تھے، نیلامی کی فائنل لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں اور وہ ایک کروڑ روپے بیس پرائس پر دستیاب ہیں۔ آسٹریلیائی اسٹار اسٹیو اسمتھ بھی دو کروڑ روپے بیس پرائس کے ساتھ نیلامی میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ وہ آخری بار 2021 میں آئی پی ایل کھیلے تھے۔

 

پہلے سیٹ میں ہندوستانی بیٹر پرتھوی شاہ اور سرفراز خان 75 لاکھ بیس پرائس پر نیلام ہوں گے۔ آسٹریلیا کے کیمرون گرین، جیک فریزر میکگرک، نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر دو کروڑ روپے بیس پرائس کے ساتھ ٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔ سید مشتاق علی ٹی 20 ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کنال چندیلا اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اشوک کمار بھی دو کروڑ کی کٹیگری میں رکھا گئے ہیں۔

 

ٹیموں کے پاس دستیاب پرس منی:

کولکتہ نائٹ رائیڈرز — 64.3 کروڑ

چنئی سپر کنگز (5 مرتبہ چیمپئن) — 43.4 کروڑ

سن رائزرز حیدرآباد — 25.5 کروڑ

 

انگلنڈ کے 21 کھلاڑی نیلامی کی دوڑ میں ہیں جن میں جیمی اسمتھ، گَس اٹکنسن، لیونگسٹن اور بین ڈکیٹ شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے 19 کھلاڑی مقابلے میں ہیں جن میں کیمرون گرین کے علاوہ جاش انگلیش، میٹ شارٹ، کوپر کونولی اور ویب سٹر شامل ہیں۔

 

جنوبی افریقہ کے 15 کرکٹرز کی فہرست میں ڈی کاک اور ملر کے ساتھ فاسٹ بولرز انریچ نورتجے، لنگی اینگیدی، جیرالڈ کوئٹزی اور ملڈر شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے آلزاری جوزف، شمر جوزف، اقیل آغستے، شائی ہوپ اور روستان چیس سمیت 9 کھلاڑی نیلامی میں ہوں گے۔

 

سری لنکا کے اسٹارز ہسارنگا، دنتھ وللیگے، مہیش تھی کشنا، ٹرایون میتھیو، پاتھوم نسانکا، کُشل مینڈس اور پریرا بھی دستے کا حصہ ہیں۔ نیوزی لینڈ کے 16 کھلاڑی جن میں ڈیون کونوے اور رویندرا سرفہرست ہیں جبکہ افغانستان سے رحمان اللہ گرباز اور نوین الحق سمیت 19 کھلاڑی نیلامی لسٹ میں شامل ہیں۔

 

نیلامی میں دنیا بھر کے اسٹار کھلاڑیوں کے شامل ہونے سے اس بار آئی پی ایل سیزن انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button