انٹرٹینمنٹ

جموں کشمیر کے فاسٹ بولر عاقب نبی نے دلیپ ٹرافی میں 47 سال پرانا کپل دیو کا ریکارڈ توڑ دیا

جمو کشمیر کے فاسٹ بولر عاقب نبی کا کمال، دلیپ ٹرافی میں چار گیندوں پر چار وکٹیں

 

جمو کشمیر کے فاسٹ بولر عاقب نبی نے گھریلو کرکٹ میں شاندار ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ نارتھ زون کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے دلیپ ٹرافی کے میچ میں لگاتار چار گیندوں پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔ یہ کارنامہ انہوں نے ایسٹ زون کے خلاف جاری میچ میں انجام دیا۔

 

بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلینس گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے اس میچ میں 28 سالہ عاقب نبی نے اپنی تیز رفتار گیندوں سے حریف ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا۔ اننگز کے 53ویں اوور میں انہوں نے لگاتار وکٹیں لیتے ہوئے ویرات سنگھ، مانشی اور مختار حسین کو پویلین بھیج دیا۔ اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر انہوں نے سورج سندھو جیسوال کو بھی آؤٹ کر کے تاریخ رقم کر دی۔

 

دلیپ ٹرافی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر کپِل دیو تھے جنہوں نے 1978 میں نارتھ زون بمقابلہ ویسٹ زون میچ میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔ اس کے بعد 2001 میں ویسٹ زون کے سائی راج بہوتُلے نے ایسٹ زون کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔ تازہ میچ میں عاقب نبی نے صرف 10.1 اوورز میں 28 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

 

عاقب نبی نے 2020 میں جمو کشمیر کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا۔ اپنے ڈیبیو سیزن میں انہوں نے کرناٹک کے خلاف تین وکٹیں حاصل کی تھیں، لیکن دوسری اننگز میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اسی سیزن میں انہوں نے 7 میچ کھیل کر 24 وکٹیں لیں اور دو بار پانچ پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں۔ تاہم اگلے دو برس وہ کرکٹ سے دور رہے۔ پچھلے سیزن میں انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے رانجی ٹرافی کے 9 میچوں میں صرف 13 کے اوسط سے 49 وکٹیں اپنے نام کیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button