انٹرٹینمنٹ

خطروں کے کھلاڑی سیزن 14 جولائی میں آن ایر ہوگا _ منتخب کانٹنٹس میں کپل شرما شو کی سومونا چکرورتی بھی شامل

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ

ڈرامیٹک لائن آپ فن رائٹڈ سسپنس خطرناک اسنٹس اور تفریح سے بھر پور ٹی وی ایکشن شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 14 کی پریمئر تاریخ کا میکرز کی جانب سے ابھی آفشیل اعلان نہیں ہوا ہے لیکن سیزن سے جڑے ذرائع کے مطابق یہ شو جولائی میں آن پیر ہوگا جسے ہر بارکی طرح ڈائریکٹر روہت شیٹی ہی ہوسٹ کرنے اور سیزن کے تمام اسٹنٹس رومانیہ میں شوٹ کئے جائیں گے ۔

 

اس سیزن میں حصہ لینے والے کانٹنٹس میں سومونتا چکرورتی کرشنا جیکی شروف عالم ریاض ، ابھیشک کمار، سمرتھ جویل ، نیاتی فشانی ، کرن ویر مہرہ، آدتی شرما ، شالین بھانوٹ نمرت کور اہلوالیہ ، کیدر اشیش ، مہروترا، کشمیر مہاجنی ، شلپا شنڈے شامل ہیں انکے علاوہ ایڈیشنل کانٹنٹس میں انکیتا لوکھنڈے، منارا چوپڑہ ، نیل بھٹ خان زادی اور منشیا رانی کے نام بھی لئے جا رہے ہیں فی الحال کپل شرما کے کامیڈی شو میں کپل کی آن اسکرین بیوی کے روپ میں کامیڈی کرتی دکھائی دینے والی اداکارہ سومونا چکرورتی خبروں میں ہے۔

 

لوگ انہیں کامیڈی سے ہٹ کر اب ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں خطروں کے کھلاڑی سیزن 14 میں سو مونا خطرناک اسٹنٹ کرتی دکھائی دیں گی کپل شرما جو اپنے شو میں اکثر سومونا کے ہونٹوں کا مذاق اُڑایا کرتے تھے لیکن جب سے نیٹ فلکس پر کپل شرما کا شو آیا ہے سو مونا اس میں دکھائی نہیں دے رہی تھیں۔ در حقیقت کپل نے اپنے اس شو کے لئے سومونا کو اپروچ ہی نہیں کیا۔ ایسے میں ٹی وی پر کامیڈی کرنے والی سومونا نے اپنا نیا روپ خطروں کے کھلاڑی میں دکھانے کا فیصلہ کر لیا سمجھا جا رہا ہے کہ کپل کی جانب سے اپنے شو میں اپروچ نہ کئے جائے ہر سومونا ایک نئے انداز میں کپل شرما کو اپنی قابلیت کا جواب دیئے کی تیاری کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button