52 سال کی عمر میں آئٹم سانگس کرنے پر خوش ہیں ملائکہ اروڑہ

ممبی: بالی ووڈ اداکارہ اور انٹرپرینیور ملائکہ اروڑہ گزشتہ دو دہائیوں سے اپنی شاندار ڈانس پرفارمنس اور یادگار آئٹم سانگس کے لیے جانی جاتی ہیں جہاں ان کے رقص کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے وہیں کئی بار انہیں اسی امیج کی وجہ سے ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
اب ملائکہ نے اس موضوع پر کھل کر اپنی رائے پیش کی ہے۔ گزشتہ سال ملائکہ دو بڑے میوزک ویڈیوز میں نظر آئیں۔ ایک یو یو ہنی سنگھ کا گانا ’’چِلگم‘‘ اور دوسرا آدتیہ سرپوتدار کی فلم ’’تھمّا‘‘ کا گانا ’’پوائزن بے بی‘‘، جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ رشمیکا مندانا بھی شامل تھیں۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ملائکہ نے کہا کہ وہ اپنی اس امیج کو مکمل طور پر قبول کرتی ہیں اور اس حوالے سے انہیں کسی قسم کی جھجھک نہیں ہے۔
ملائکہ یوٹیوب شو ’’دی نمرتا ذکریا شو‘‘ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور انڈسٹری سے جڑے کئی موضوعات پر گفتگو کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب اپنے ڈانس اور آئٹم سانگ والی امیج کو دل سے قبول کرتی ہیں۔اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا’’کیوں نہیں؟ میں اسے کم کیوں کروں یا اس پر مجھے برا کیوں لگے؟ لوگ ٹرول کرتے ہیں طرح طرح کی باتیں کہتے ہیں
لیکن مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس میں اتنی بڑی بات کیا ہے۔ ڈانس ایک جذبہ ہے اور اسے انجوائے کیا جانا چاہیے۔ میں 52 برس کی عمر میں بھی یہ سب کر پا رہی ہوں یہ اپنے آپ میں ایک بڑی بات ہے۔‘‘ملائکہ نے آگے کہا کہ یہ سب ان کے لیے ایک نہایت بااختیار بنانے والا تجربہ ہے۔’’یہ مجھے بہت اچھا محسوس کراتا ہے۔ اگر خواتین اسے ایک مثال کے طور پر دیکھیں یا اس سے خود کو مضبوط محسوس کریں، تو میں سمجھتی ہوں کہ میرا کام کامیاب ہے۔‘‘
اس سے پہلے THR انڈیا سے گفتگو میں بھی ملائکہ نے آئٹم سانگز کے بدلتے ہوئے انداز پر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پہلے ایسے گانے صرف گلیمر تک محدود ہوتے تھے، لیکن اب فلم میکرز انہیں کہانی اور کردار سے جوڑ کر پیش کر رہے ہیں۔
‘‘واضح رہے کہ ملائکہ نے اپنے کیریئر میں اب تک کئی سپرہٹ گانے دیے ہیں۔ ان کے مقبول گانوں میں ’’چھئیاں چھئیاں‘‘ (دل سے)، ’’مُنی بدنام‘‘ (دبنگ)، ’’انارکلی‘‘ (ہاؤس فل 2)، ’’ہونٹ رسیلے‘‘ (ویلکم) جیسے گانے شامل ہیں۔



