انٹرٹینمنٹ

میگا اسٹار چرنجیوی کا نام گنیز بک آ ورلڈ ریکارڈ میں شامل

حیدرآباد: تلگو فلموں کے میگا اسٹار چرنجیوی کا نام گنیز بک آ ورلڈ ریکارڈس میں شامل کیا گیا ہے۔حال ہی میں انہیں پدما وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا اور تازہ طورپر ان کا نام گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا۔

 

انہوں نے 156 فلموں میں کام کیا۔گنیز بک کے نمائندوں اور بالی ووڈ اداکار عامر خان نے میگا اسٹار کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر چرنجیوی نے کہا میرے دوست عامر خان نے صرف ایک فون کال اور دعوت پر اس تقریب میں شرکت کی۔چرنجیوی نے کہا کہ

 

انھیں ان کا نام گنیز بک میں شامل کئے جانے کی توقع نہیں تھی۔ اسی دوران چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی اور چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے انھیں مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button