تلنگانہ

بی آر ایس نے 115 امیدواروں کا کردیا اعلان _ 7 موجودہ ارکان اسمبلی ٹکٹ سے محروم

حیدرآباد _ چیف منسٹر  و صدر بی آر ایس پارٹی چندرشیکھرراو نے آج دوپہر 115 امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو  نے 2023 کے اسمبلی انتخابات کے لیے بی آر ایس امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا ہے۔

 

کے سی آر نے اعلان کیا کہ انہوں نے 7 حلقوں کے علاوہ باقی تمام امیدواروں کو موقع دیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ گجویل اور کاماریڈی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ کی سیٹ سائی انا کی بیٹی لاسیہ نندیتا کو الاٹ کی گئی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر سات موجودہ امیدواروں کو ٹکٹ دینے سے انکار کیا گیا۔

چندرشیکھرراو نے کہا کہ ویرہ، آصف آباد اور اپل سیٹوں پر امیدواروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ کوشک ریڈی حضور آباد میں اور چلمیڈا لکشمنارسمہا راؤ ویملواڑہ میں مقابلہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چار حلقوں کو  التواء میں رکھا گیا ہے  اور وہ ابھی غور کر رہے ہیں کہ وہاں کس کو کھڑا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button