تلنگانہ

تلنگانہ کے کاماریڈی ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلٹ آفیسر لکشمن سنگھ، خاتون ملازمین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد _ 16 مئی ( اردولیکس )تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلٹ آفیسر ( ڈی ایم ایچ او)  ڈاکٹر لکشمن سنگھ کو  جنسی ہراسانی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

 

حال ہی میں 20 خواتین میڈیکل افسران نے کلکٹر، ایس پی اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے شکایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر لکشمن سنگھ ان کے ساتھ بدتمیزی کر رہا ہے اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کر رہا ہے۔ اس شکایت پر  میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات کا حکم دیا۔

 

جس پر  اسٹیٹ میڈیکل آفیسر امر سنگھ نائک نے چہارشنبہ  کو کاماریڈی ڈی ایم ایچ او آفس پہنچے اور اس معاملے کی تحقیقات کی۔۔ اس موقع پر خواتین ملازمین نے انہیں بتایا کہ ڈی ایم ایچ او نے انہیں کس طرح پریشان کیا ہے۔ لکشمن سنگھ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کل € مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی ناگیشور راؤ نے بتایا کہ اسے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہں ںکشمن سنگھ کو ضمانت مل جانے کی اطلاع ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button