انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا اور سماجی دباؤ میں کوئی خاص فرق نہیں : ایشوریہ رائے

ممبئی: بالی ووڈ اکارہ ایشوریا رائے نہ صرف اپنی خوبصورتی سے بلکہ اپنی باتوں سے بھی سب کو متاثر کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا کے استعمال پر بات کی ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں انہیں تشویش ہے کیونکہ آج کل لوگ پہچان کے لیے بے تاب ہو رہے ہیں۔ ان کی ان باتوں پر سوشل میڈیا صارفین فدا ہو گئے ہیں۔

 

ایشوریا نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کافی بڑھ گیا ہے لیکن وہاں ملنے والے لائکس، کمنٹس ہماری زندگیوں کا معیار طے نہیں کر سکتے۔ ‘‘ہماری قدر کا فیصلہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔ سوشل میڈیا پر آنے والے لائکس، کمنٹس اور شیئرز، ہمارے اندر کے خود

 

اعتمادی کو باہر کی دنیا کو ظاہر نہیں کرتے۔ اصل خوبصورتی تو ہمارے اندر ہی ہوتی ہے۔ میرے خیال میں سوشل میڈیا اور سماجی دباؤ میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔

 

ایک ماں ہونے کے ناطے مجھے اس بارے میں فکرمندی ہے۔ عمر سے قطع نظر ہر کوئی اس کا غلام بنتا جا رہا ہے۔ جب ہم اس سے آگے دیکھتے ہیں تب ہی ہمیں اصل دنیا نظر آتی ہے۔ خودداری کے لیے سوشل میڈیا پر مت ڈھونڈو، وہ وہاں ہرگز نہیں ملے

 

 

گی۔‘‘ایشوریا کے ان خیالات پر کافی ستائش ہو رہی ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آج کی نوجوان نسل کو واقعی ایسے ہی پیغام کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button