انٹرٹینمنٹ

"اب عمر ہو گئی ہے، ریٹائرمنٹ لے لو” مداح کے سوال پر شاہ رخ کا دلچسپ جواب

ممبئی:بالی ووڈ کے ’کنگ خان‘ یعنی شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) ہینڈل پر مختلف موضوعات پر ٹوئٹس کرتے نظر آتے ہیں۔

 

 

اس کے علاوہ وہ اکثر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے AskSRK نامی سیشن بھی منعقد کرتے ہیں جس میں مداح جو بھی سوال کرتے ہیں شاہ رخ بڑے ہی دلچسپ انداز میں ان کا جواب دیتے ہیں۔

 

16 اگست کو بھی انہوں نے AskSRK سیشن رکھا جس میں ایک شخص نے انہیں ’ریٹائرمنٹ‘ لینے کا مشورہ دے دیا۔ اس پر ’بادشاہ‘ نے جو جواب دیا، وہ خاصا دلچسپ تھا۔سیشن کے دوران ایک شخص نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا "بھائی، اب عمر ہو گئی ہے، ریٹائرمنٹ لے لو، دوسرے بچوں کو بھی آگے آنے دو۔”

 

اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے لکھا”بھائی، تیرے سوالوں کا بچپنا جب چلا جائے، پھر کچھ اچھا سا پوچھنا۔ تب تک عارضی ریٹائرمنٹ میں رہ، پلیز۔”صرف یہی نہیں شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم کنگ کے بارے میں بھی ایک اہم اپڈیٹ دی۔جب ایک مداح نے پوچھا”آپ کی اگلی فلم کب آ رہی ہے؟”تو *پٹھان ایکٹر نے جواب دیا”اچھی شوٹنگ کی… جلدی ہی دوبارہ شروع کریں گے۔ پہلے صرف پیروں کے شاٹس، پھر اوپر کی باڈی کے انشاء اللہ جلد مکمل ہوگا۔ سدھارتھ آنند بہت محنت کر رہے

 

ہیں اسے مکمل کرنے میں۔”پھر ایک اور شخص نے پوچھا”آپ کی اگلی فلم کب ریلیز ہو رہی ہے؟ وہ ‘کنگ’ ہی ہے یا کچھ اور؟”اس پر شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا:”بس کنگ… نام تو سنا ہی ہوگا!”

متعلقہ خبریں

Back to top button