بڑے میاں چھوٹے میاں کی ناکامی سے پروڈیوسر واشوبھگنانی ہوئے مقروض _ 7 منزلہ بلڈنگ ڈھائی سو کروڑ میں فروخت کا فیصلہ

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ
بالی ووڈ ان دنوں کافی بحران سے گزر رہا ہے اس وقت کی سب سے بری خبر یہ ہے کہ پروڈیوسر واشوبھگنانی نے اپنے فلمی بیانر پوجا انٹرٹیمنٹ پر اکشے کمار اور ٹیگر شراف کے ساتھ فلم ” بڑے میاں چھوٹے میاں ” بنائی تھی جو اس سال اپریل کو ریلیز ہوئی اس فلم کی کامیابی پر واشوبھگنانی کو زبر دست توقعات بھی تھیں کیونکہ اس فلم پر انہوں نے 350 کروڑ کا بجٹ صرف کیا تھا
فلم کا شمار ہندی کی مہنگی فلموں میں ہوتا ہے اس لئے اس فلم سے واشوبھگنانی کو تقریبا 11 سو کروڑ روپیوں کی کمائی کی توقع تھی لیکن یہ فلم صرف 60 کروڑ روپے ہی کما سکی ایسے میں اپنے فینانسرس کو رقم ادا کرنے کے لئے واشوبھگنانی کے پاس ریٹرنس نہیں تھے اس صورتحال میں بتایا جاتا ہے واشوبھگنانی نے اپنی 7 منزلہ آفس کی بلڈنگ واقع جوہو ممبئی کو ایک بلڈر کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اس بلڈر سے انہیں ڈھائی سو کروڑ ملیں گے جس سے وہ قرض کی رقم ادا کریں گے
۔ ذرائع کے مطابق مالی بحران کی وجہ سے پوجا انٹرٹیمنٹ آفس سے 80 فیصد ملازمین کو نکال بھی دیا گیا ہے ” بڑے میاں چھوٹے میاں ” سے پہلے ان کی” بیل باٹم ” ہم شکل ، مشن رانی گنج اور گن پتھ بری طرح ناکام رہی۔ پوجا انٹرٹیمنٹ کے ملازمین سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ان کی دو سال پورے ہونے کے بعد بھی تنخواہیں نہیں ملی ہیں ہوتا یہ ہے جبکہ فلم انڈسٹری میں ہوتا یہ ہے کہ 45 سے 60 دنوں کے دوران جیسے ہی پروجیکٹ مکمل ہوتا ہے انھیں پے منٹ ادا کردئے جاتے ہیں ملی ہیں
آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ واشو بھگنائی نے سابق میں قلی نمبر ون ، ہیرو نمبرون ، بیوی نمبر ون ، بڑے میاں چھوٹے میاں ، جیسی کئی ہٹ فلمیں شائقین کو دی ہیں ۔