انٹرٹینمنٹ

قادر علی بیگ تھیٹرفاؤنڈیشن کی جانب سے ڈرامہ ”سن سیٹ،سن رائز“ کی پیشکشی 

حیدرآباد(پریس نوٹ)قادِر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کی 20ویں سالگرہ اور معروف تھیٹر شخصیت قادِر علی بیگ کی 41 ویں برسی کے موقع پر ایک خصوصی ڈرامہ ”سن سیٹ، سن رائز“ پیش کیا جائے گا۔

 

یہ تقریب اتوار، یکم جون 2025 کو شام7:30بجے ریڈیسن بلو پلازہ ہوٹل، بنجارہ ہلز میں منعقد ہوگی۔ ڈرامہ انگریزی زبان میں پیش کیا جائے گاجو ایک گھنٹے پر مشتمل ہے۔ڈرامہ میں ایک ایسے کامیاب کاروباری بیٹے کی کہانی بیان کی گئی ہے جو امریکہ میں رہتا ہے جبکہ اس کے والدین وطن میں تنہائی اور نظر انداز کیے جانے کی اذیت میں مبتلا ہیں۔ڈرامہ کو نور بیگ نے تحریر کیا ہے۔

 

پروڈکشن بیگم راضیہ بیگ نے کی ہے جبکہ اسے ڈیزائن، ہدایت اور اس میں اداکاری محمد علی بیگ نے کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button