نیشنل

میں ٹیپو سلطان کا نام لے رہا ہوں کیا تم مجھے ماردو گے، بولو کہاں پر آؤں ؟اسدالدین اویسی: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا ہے کہ میں ٹیپو سلطان کا نام لے رہا ہوں کیا کرو گےتم بولو ،مجھے ماردو گے؟ بولو کہاں پر آؤں کرناٹک میں ۔ ریاست کرناٹک میں ٹیپو سلطان کو لے کر بی جے پی کی جانب سے پیدا کئےگئے تنازعہ پر صدر مجلس نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک بی جے پی کے سربراہ نلین کمار کٹیل نے اپنے ایک متنازعہ بیان میں کہا تھا کہ ٹیپو سلطان سے محبت کرنے والوں کو ریاست کرناٹک میں نہیں رہنا چاہئے، انہوں نے ٹیپو سلطان کے تمام پیروکاروں کو مار ڈالنے کا بھی پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا تھا اور کہا تھا کہ جو بھی ٹیپو سلطان کی اولاد ہے انھیں اس سرزمین سے بھگا کر جنگلوں میں بھیج دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button