انٹر نیشنل

راجپال یادو کی کروڑہا روپیوں کی جائیداد بینک نے ضبط کرلی

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ 

سنٹرل بینک آف انڈیا (باندرا) میں نے بالی ووڈ ایکٹر راجپال یادو کی کروڑوں روپیوں کی جائیداد کو ضبط کر لیا ۔ بتاتے چلیں کے راجپال یادو نے سال 2012ء میں فلم ” انہ پتہ لاپتہ” بنانے کیلئے سنٹرل بینک آف انڈیا سے 5 کروڑ روپیوں کا قرض حاصل کیا تھا لیکن یہ قرض وقت کے ساتھ 11کروڑ ہو گیا ۔ جسے راجیال یادو ادا نہیں کر پا رہے تھے

 

جس پر کاروائی کرتے ہوئے سنٹرل بینک ا اف انڈیا باندرا کی ٹیم نے شاہ جہاں پور(یوپی) میں واقع ان کے مکان کو جسے  قرض کی ضمانت کے طور بینک میں رکھا تھا ضبط کر لیا۔ جسے راجپال یادو نے ماربل کا بزنس کرنے والوں کو کرایہ پر دے رکھا تھا واضح ہو کہ راجپال یادو نے سال 2012 ء میں اپنے ڈئرکشن میں ایک فلم ” اتہ پتہ لا پتہ ” بنائی تھی جسے ان کی بیوی رادھا یادو نے پروڈیوس کیا تھا جس میں اسرائی ، اوم پوری ، آشو توش رانا، وجئے راز نے کام کیا تھا ۔ فلم کی ریلیز سے قبل ایک بزنس مین ایم جی اگروال نے راجپال یادو پر دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے دلی ہائیکورٹ کے ذریعہ فلم کی ریلیز رکوادی۔ایم جی اگروال کا الزام تھا کہ راجپال یادو نے اُن سے 5 کرو روپئے لئے تھے جب اگروال نے رقم واپس کرنے کی بات کی تو راجپال یادو نے انہیں چیکس دیئے جو باونس ہوگئے اور چیک باونس ہونے کے معاملے میں راجبال یادو کو سال 2018 ء میں تین ماہ جیل میں رہنا پڑا۔

 

لیکن 2 نومبر 2012 میں ہی فلم ” اتہ پتہ لاپتہ ” ریلیز تو ہوئی لیکن یہ بہت جلد ہی سینما گھروں سے لاپتہ بھی ہوگئی ۔ بعد میں کروڑوں کی اس فلم کا جملہ باکس آفس کلکشن 38 لاکھ روپئے بنایا گیا ۔ راجپال یادو حال ہی میں فلم ” چندو چیمپئن "میں دیکھے گئے تھے وہ جلد ہی ” بھول بھلیاں 3 ” بے بی جان ” ویلکم ٹو دا جنگل ” میں بھی دیکھے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button