انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم ” جولی ایل ایل بی 3″ کا ریویو

فلم: جولی ایل ایل بی 3
اداکار: اکشے کمار، ارشد وارثی، سوربھ شکلا، گجرات راؤ، سیما بسواس، امریتا راؤ، ہما قریشی، رام کپور
ہدایتکار: سبھاش کپور

 

 

ہندی سنیما میں عدالت پر مبنی کہانیوں پر کئی فلمیں بن چکی ہیں اور یہ سلسلہ کافی پرانا ہے۔ سال 2013 میں ہدایتکار سوبھاش کپور نے پہلی "جولی ایل ایل بی” بنائی تھی جس میں ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں

 

 

مزدوروں کو انصاف دلانے کی کوشش دکھائی گئی تھی اور اسے خوب پسند کیا گیا۔اس کے بعد 2017 میں دوسرا حصہ "جولی ایل ایل بی 2” آیا، جس میں اکشے کمار مرکزی کردار میں تھے اور فلم فرضی انکاؤنٹر کے موضوع پر بنی تھی۔ اس

 

 

فلم نے بھی ناظرین کو متاثر کیا۔اب آٹھ سال بعد "جولی ایل ایل بی 3” ریلیز ہوئی ہے جس میں دونوں جولی ارشد وارثی اور اکشے کمار ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور جج کے کردار میں سوربھ شکلا ایک بار پھر لوٹتے ہیں۔فلم میں کامیڈی کے ساتھ

 

 

 

ساتھ ایک حساس مسئلہ —کسانوں کی خودکشی اور زمینوں پر ناجائز قبضہ پر توجہ دی گئی ہے۔کہانی کا آغاز راجستھان کے ایک گاؤں سے ہوتا ہے جہاں ایک کسان راجارام سولنکی خودکشی کر لیتا ہے کیونکہ ایک بڑی کمپنی اس

 

 

کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ وہ زمین دینے سے انکار کرتا ہے لیکن دھوکہ دہی سے اس کی زمین لے لی جاتی ہے۔کچھ سال بعد دونوں وکیل، جگدیش تیاگی (ارشد وارثی) اور جگدیشور مشر (اکشے کمار) عدالت میں آمنے سامنے

 

 

ہوتے ہیں۔ ایک دن کسان کی بیوی جانکی ان سے انصاف مانگنے آتی ہے اور یہی سے کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے۔اکشے کمار نے حسبِ معمول اپنی موجودگی کامیڈی اور انداز سے دل جیت لیا۔ ارشد وارثی نے بھی زبردست اداکاری کی اور

 

 

سوربھ شکلا نے ہمیشہ کی طرح اپنی موجودگی سے فلم کو باندھ لیا۔امریتا راؤ اور ہما قریشی کا کردار مختصر ہے، لیکن مضبوط ہے۔ سیما بسواس نے کم مکالموں کے باوجود گہرا تاثر چھوڑا۔ گجرات راؤ نے منفی کردار میں خوب رنگ جمای، اور

 

 

رام کپور ایک بااعتماد وکیل کے طور پر متاثر کرتے ہیں۔ سبھاش کپور نے اس بار بھی عدالت ہنسی اور سنجیدہ مسئلے کو خوبصورتی سے جوڑتے ہوئے ایک بامقصد فلم بنائی ہے جو تفریح کے ساتھ ساتھ سوچنے پر بھی مجبور کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button