انٹرٹینمنٹ

سلمان خان 60 سال کے ہوگئے منائی سالگرہ

ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار ہیرو سلمان خان کی 60 ویں سالگرہ ممبئی میں شاندار انداز میں منائی گئی۔ یہ تقریب پنویل میں واقع سلمان خان کے فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں فلمی دنیا کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

 

تقریب میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے علاوہ اداکارائیں رکُل پریت سنگھ، ہماقریشی، گوری پنڈت سمیت دیگر شخصیات موجود رہیں۔ اس موقع پر ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ایم ایس دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی کی شرکت بھی خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔

 

سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ممبئی کے باندرہ-ورلی سی لنک پل پر ایک خصوصی ویڈیو ڈسپلے پیش کیا گیا جس نے شائقین کی توجہ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button