شاہ رخ خان بھی کرتے ہیں گھر کے کام

ممبئی: فلم ‘زیرو’ کے بعد شاہ رخ خان ایک طویل عرصہ تک فلموں سے دور رہے اور چار سال کے وقفہ کے بعد وہ 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پٹھان’میں نظر آئے۔ اس فلم سے شاہ رخ کی واپسی نے سب کو حیران کر دیا۔ اس کے بعد ان
کی فلم ‘جوان’ آئی جو ایک بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور پھر وہ فلم ‘ڈنکی’ نے تو کمال ہی کردیا۔ اب شاہ رخ خان ایک بار پھر فلمی دنیا میں سرگرم ہیں لیکن جب وہ وقفے پر تھے تب بھی وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے ‘Ask Me Anything’ سیشن کے ذریعے جڑے رہتے تھے۔
اب ایک بار پھر شاہ رخ خان نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بتایا ہے کہ جب وہ شوٹنگ نہیں کر رہے ہوتے تو وہ کچھ خاص نہیں کرتے۔ حال ہی میں شاہ رخ خان نے یکم مئی کو ممبئی میں منعقدہ ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ
(WAVES) کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ فارغ وقت میں کیا کرتے ہیں؟ "جب آپ گھر پر ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟”اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا:”میرے قریبی دوست جانتے ہیں کہ میں عام طور پر کچھ خاص نہیں کرتا۔ میرے والد نے مجھے سکھایا تھا کہ ‘جو کچھ نہیں کرتے وہ کمال کرتے ہیں’
انہوں نے اپنی گھریلو مصروفیات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا:”میں کچھ گھریلو کام کرتا ہوں، صفائی میں مدد دیتا ہوں، اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ اس کی کتابیں پڑھتا ہوں اور اس کا آئی پیڈ اپڈیٹ کرتا ہوں۔ میں زیادہ کام کرنے، زیادہ سوچنے
اور خود کو ضرورت سے زیادہ مشغول رکھنے سے گریز کرتا ہوں۔ جب میں سیٹ پر نہیں ہوتا، تو ایمانداری سے کچھ بھی نہیں کرتا۔”
شاہ رخ خان ایک خاندانی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان کے مداح اس بات سے خوب واقف ہیں۔ اپنے گھر اور خاندان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا:”ظاہر ہے، میں اپنے دوستوں کو خوش رکھتا ہوں، بچوں کے ساتھ کھیلتا
ہوں، یہ سب طے شدہ باتیں ہیں۔