جرائم و حادثات

تفریح کے دوران حادثہ: چتور کے آبشار میں نوجوان یونس پانی کے بھنور میں غرق

آندھراپردیش کے ضلع چتور میں واقع پالم نیر رورل منڈل کے کلیاناریو آبشار پر ایک افسوناک سانحہ پیش آیا، جس نے ہر سننے والے کو دہلا دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، یونس نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے آبشار پر گیا تھا، مگر چند لمحوں  نے اس کی زندگی ختم کر دی۔ جوش میں آکر یونس نے پانی کے تیز بہاؤ میں چھلانگ لگائی، لیکن وہ نیچے موجود خطرناک بھنور میں پھنس گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی کی گہرائی میں غائب ہوگیا۔

 

حیران کن بات یہ ہے کہ یہ دردناک لمحہ اس کے دوستوں کے موبائل کیمرے میں قید ہوگیا۔ ویڈیو میں یونس کو پانی میں کودتے اور پھر بھنور میں گم ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

گزشتہ روز سے فائر بریگیڈ اور مقامی غوطہ خور مسلسل تلاش میں مصروف ہیں، مگر اب تک یونس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اس واقعہ نے علاقے میں غم کی لہر دوڑا دی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button